فیفا ورلڈکپ اور ایشیا کپ کوالیفائر میں اردن نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے دی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ کے میچ میں اردن نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔
اسلام آباد کے جناح گراؤنڈ میں کھیلے گئے قومی ٹیم کے اس ہوم میچ میں گرین شرٹس نے بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی، تاہم گیند کو جال میں پہنچانے میں ناکام رہے۔
میچ میں اردن کی ٹیم نے موسیٰ التعمری کے عمدہ کھیل کے بدولت تین گول کیے جبکہ پاکستنانی ٹیم کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی۔
اردن کی جانب سے پہلا گول پہلے ہاف کے دوسرے منٹ میں موسیٰ التعمری نے فری کِک پر کیا۔ اردن کی جانب سے دوسرا گول دسویں منٹ میں علی علوان نے پینلٹی کِک پر کیا۔ اردن کی طرف سے تیسرا گول بھی 86ویں منٹ میں موسیٰ التعمری نے کیا۔
اس میچ میں اردن کو دو پینلٹی ککس ملی جبکہ پاکستانی گول گیپر یوسف اعجاز بٹ نے معتدد گول بچائے۔
یہ پاکستان کی فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں لگاتار تیسری شکست تھی۔
حال ہی میں ایشیا کپ فائنلسٹ رہنے والی اردن کی جانب سے اس میچ میں موسیٰ التماری نے دو اور علی الوان نے ایک گول بنایا۔
فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائرز کے گروپ جی میں اس وقت سعودی عرب سرفہرست ہے۔ دوسرے نمبر پر تاجکستان، تیسرے پر اردن جبکہ پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔ پاکستان کو پہلے دو میچز میں سعودی عرب اور تاجکستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اردن کی ٹیم 18 برس بعد پاکستان کی سرزمین پر کھیل رہی تھی۔ اس سے قبل اردنی ٹیم نے 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
اردن کی فٹبال ٹیم کا مسقط سے اسلام آباد پہنچنے پر اردن کے سفیر ڈاکٹر ماین خریست نے شاندار استقبال کیا جبکہ سفارت خانے کے اراکین اور فٹبال فیڈریشن کے آفیشل بھی موجود تھے۔
پاکستان اور اردن کے درمیان دوسرا میچ 26 مارچ کو اردن میں شیڈول ہے۔