پشاور… طارق ودود بیڈمنٹن ہال، سنتھیٹک کورٹ کے چاروں اطراف میں ہاکی کا پراناٹرف بچھادیا گیا۔

 

طارق ودود بیڈمنٹن ہال، سنتھیٹک کورٹ کے چاروں اطراف میں ہاکی کا پراناٹرف بچھادیا گیا۔

تیس لاکھ روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ ڈیڑھ سال قبل مکمل کیا گیا تھا، غیر معیاری ہونے کے باعث ببل بننے کا سلسلہ ختم نہیں ہوسکا

پشاور رپورٹ مسرت اللہ جان

 

پشاور…پشاور سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے طارق ودود بیڈمنٹن ہال کے سنتھیٹک کورٹ کے ببل بننے والی جگہ پر نیا بیڈمنٹن میٹ لگا دیا گیا جہاں پر کھلاڑیوں کی پریکٹس شروع ہوگئی ہیں

 

جبکہ اس میٹ کے چاروں اطرف سنتھیٹک کورٹ جو کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے میں کم و بیش ڈیڑھ سال قبل بنایا گیا تھا کے بیٹھ جانے کے باعث بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں نے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کے پرانے ٹرف کو وہاں پربچھانے کا کام شروع کردیا ہے

یہ سنتھیٹک کورٹ تیس لاکھ روپے کی لاگت سے بنایا گیاتھا اور اس پر مسلسل ببل بن رہے تھے نئے ڈائریکٹرجنرل کی تعیناتی کے بعد کنٹریکٹر نے ببل بننے کی چھٹی مرتبہ شکایت کے بعد اس پر میٹ بچھادیا

 

تاکہ ببل بنے بھی تونظر نہ آسکیں تاہم یہ میٹ صرف کورٹ تک ہی محدود ہے اسی باعث میٹ کے چاروں اطراف میں کھلاڑیوں کے بیٹھنے کے باعث سنتھیٹک کورٹ بیٹھ رہی ہیں اسی بناء پر بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں نے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کا پرانا ٹرف بچھا دیا تاکہ سنتھیٹک کور ٹ کے بیٹھ جانے کا سلسلہ ختم ہوسکے.

 

 

error: Content is protected !!