پاکستانی ننھے اسکواش کھلاڑی ارمان راجہ نے ایک اور میڈل اپنے نام کر لیا
میلبورن(عبدالوحیدربانی)
آسٹریلیا جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی اور کانسی کے تمغے جیت لئے. دس سالہ ارماس علی راجہ نے کانسی کا میڈل اپنے نام کیا.
بیماری کے باعث ارماس ٹورنامنٹ جاری نہ رکھ سکے. ارماس راجہ اب تک متعدد ایوارڈز جیت چکے ہیں. ارماس رینکنگ کے لحاظ سے پاکستان کے پہلے جبکہ عالمی سطح پر پانچویں کھلاڑی ہیں.
ارماس نے 2022 میں ملائشیا میں سلور میڈل، یوایس اوپن میں کانسی، پہلی قائداعظم نیشنل چیمپئن شپ میں ارماس نے گولڈ میڈل جیتا تھا.
میلبورن میں پاکستان کے قونصل جنرل سید معظم شاہ نے ننھے ارماس سے ملاقات کی اور بہترین کھیل پیش کرنے پر شاباش دی۔ ارماس علی راجہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں.