وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ہاکی ٹیم کو 3 کروڑ روپے کی انعامی رقم کا چیک دے دیا۔
پیر کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے قومی ہاکی ٹیم نے ملاقات کی جس کے دوران وزیر اعلیٰ نے قومی ہیروز کی انعامی رقم 20 لاکھ سے بڑھا کر 3 کروڑ کرنے کا اعلان کیا اور انہیں انعامی رقم کا چیک بھی دے دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ خوشی ہے 13 سال بعد قومی ہاکی کی واپسی ہوئی اور ٹیم نے قومی فخر کو دوبارہ بحال کیا، قومی ہاکی ماضی میں پاکستان کیلئے باعث فخر تھی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حالیہ ہاکی ٹورنامنٹ سے امید پیدا ہوئی قومی ہاکی اپنا مقام واپس حاصل کرے گی، وعدہ کرتی ہوں،
وزیراعظم اور میری طرف سے قومی ہاکی کو مکمل سپورٹ ملے گی۔ مریم نواز نے وزیر کھیل کو ہاکی سے متعلق اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی۔