8سالہ لبیک شگری اور 12سالہ دانش سدپارہ نے خسرو گنگ چوٹی کو سر کرلیا۔

 

کوہ پیمائی میں گلگت بلتستان کے دو کم عمر بچوں نے نیا ریکارڈ بنا دیا، 8سالہ لبیک شگری اور 12سالہ دانش سدپارہ نے 19ہزار365 فٹ بلند خسرو گنگ چوٹی کو سر کیا۔

 

دونوں نوعمر کوہ پیماؤں نے اتوار (02-07-2023) کو دوپہر ایک بجے کے قریب خسرو گنگ چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرایا، اس موقع پر پاکستان کی تمام چوٹیاں سر کرنے والے صادق سدپارہ بھی موجود تھے۔علی موسیٰ سدپارہ بھی نوعمر کوہ پیماؤں کے ہمراہ خسرو گنگ سر کرنے والوں میں شامل تھے،

آٹھ سالہ لبیک شگری اور بارہ سالہ دانش سدپارہ اتنی بلند چوٹی سر کرنے والے دنیا کے پہلے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!