پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں دوآب کلب
اور الرحمٰن کلب کی کامیابی گُڈ لک کلب اور الحُسینی کلب کو شکست کا سامنا۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)
پی سی بی کے تعاون سے اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون دو کے زیراہتمام منعقدہ پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا
راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی یوپی پر کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں دوآب کرکٹ کلب نے گُڈ لک کرکٹ کلب کو 78 رنز سے شکست دیدی دوآب کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 40 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز اسکور کئے
کفایت نے 69 رنز کاشف نے 46 رنز عمر اعجاز نے 39 رنز اور عمر احمد نے 28 رنز اسکور کئے گُڈ لک کرکٹ کلب کے ذکاء اللّٰہ اور وصال احمد نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا
جبکہ جبکہ اکبر خان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہدف کے تعاقب میں گُڈ لک کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 33 اوورز میں 168 رنز بناکر آوٹ ہوگئی اکبر خان نے 49 رنز ، عاطف خان نے 22 رنز اور اُسامہ نے 20 رنز اسکور کئے
دوآب کرکٹ کلب کی جانب سے وقاص اقبال نے 3 جبکہ امان برنی ، غوث انصاری اور کفایت نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض کمال شیخ اور احتشام حیدر نے سرانجام دئیے جبکہ بلال عزیز آفیشل اسکورر تھے
راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی یو پی پر کھیلے جانیوالے دوسرے میچ میں الرحمٰن کرکٹ کلب نے الحُسینی کرکٹ کلب کو چار وکٹوں سے شکست دیدی
الحُسینی کرکٹ کلب کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 30۰3 اوورز میں 151 رنز بناکر آوٹ ہوگئی گُل ولی نے 45 رنز ، عرفان اللّٰہ نے 31 رنز اور معین خان نے 28 رنز اسکور کئے الرحمٰن کرکٹ کلب کی جانب سے نوید خان ،
بابر منور اور ایس ایم عباس حُسین زیدی نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں الرحمٰن کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 152 رنز 27۰5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا
ایس ایم عباس حُسین زیدی نے ناقابلِ شکست 37 رنز اور معین خان نے 36 رنز اسکور کئے الحُسینی کرکٹ کلب کی جانب سے عرفان اللّٰہ اور سجاد حُسین نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
ایمپائرنگ کے فرائض احتشام حیدر اور اسد علی نے سرانجام دئیے جبکہ سید عبید احمد آفیشل اسکورر تھے۔