ٹی 20 ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں بھارت نے آئرلینڈ نے 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے آئرلینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 97 رنز کا ہدف باآسانی 12.2 اوور میں حاصل کرلیا۔ کپتان روہت شرما نے 52 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔
ویرات کوہلی ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے، سوریا کمار یادیو 2 رنز پر وائٹ کو وکٹ دے بیٹھے، رشبھ پنت 36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ آئرلینڈ کی جانب سے مارک ادیر اور بین وائٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر آئرش ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ کی پوری ٹیم 16 اوورز میں 97 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، گیرتھ ڈیلانی 27 رنز کیساتھ نمایاں رہے، اینڈی بالبرنی 5، کپتان پال سٹرلنگ2 ، لورکان ٹکر10، ہیری ٹییکٹر4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے 3، جسپریت بمراہ اور ارشدیپ سنگھ نے 2، 2 جبکہ محمد سراج اور اکسر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دیگر کھلاڑیوں میں جوش لٹل 14 ، کرٹس کیمفر 12 ، جارج ڈوکریل اور مارک ایڈیر3، 3 جبکہ بیری میک کارتھی صفر پر آؤٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ نیدرلینڈز نے نیپال کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
آئرلینڈ کا سکواڈ ; پال اسٹرلنگ (کپتان)، مارک اڈیئر، راس اڈیئر، اینڈریو بلبیرنی، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلانی، جارج ڈوکریل، گراہم ہوم، جوش لٹل، بیری مک کارتھی، نیل راک، ہیری ٹیکٹر، لارکن ٹکر، بین وائٹ اور کریگ ینگ آئرلینڈ کے سکواڈ کا حصہ ہیں۔
انڈیا کا سکواڈ ; روہت شرما(کپتان)، ہاردک پانڈیا، یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادؤ، رشبھ پنت، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، رویندر جدیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، یوزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج انڈین کرکٹ سکواڈ کا حصہ ہیں۔