ایبٹ آباد میں جاری ساتویں پی بی سی سی ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ کے چوتھے روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہوا جسمیں بلوچستان اور پنجاب کی ٹیموں نے ٹائٹل کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی
ایبٹ آباد پبلک سکول گراونڈ میں کھیلے گئے سوموار کے روز پہلےمیچ میں بلوچستان نے ایک دفعہ پھر فتح اپنے نام سمیٹی اور ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور کی 5ویں گیند پر مطلوبہ ہدف پورا کرتے ہوئے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔
بلوچستان نے ٹاس جیت کے خیبرپختونخوا کو پہلی بیٹنگ کی دعوت دی جس پر خیبر پختونخوا نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر212 رنز سکور کیےجبکہ
بلوچستان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 5•19اوورز میں پورا کر لیا۔نعمت اللہ کو انکی عمدہ آل راونڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
جبکہ دوسرا میچ پنجاب اور سندھ کے مابین کھیلا گیا جسمیں پنجاب نے سندھ کو مکمل آوٹ کلاس کرتے ہوئے 37 رنز سے زیر کیا پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز کا مجموعہ جوڑا۔
جسکے تعاقب میں سندھ کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 215رنز تک ہی پہنچ پائی پائی۔یوں پنجاب نے 37 رنز سے یہ میچ اپنے نام کیا
پنجاب کے مطیع اللہ کو انکی باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں شاندار کارکردگی پر میں آف دی میچ قرار دیا گیا انہوں نے 32 رنز بنائے کے ساتھ ساتھ 2وکٹیں بھی حاصل کیں۔ لیگ کے پانچویں دن منگل کومزید دو میچز کھیلے جائیں گے ۔