عمان(سپورٹس لنک رپورٹ)اے آئی پی ایس ایشیا اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے اشتراک سے تیسری ایشین وومن سپورٹس جرنلسٹس ورکشپ اردن کے دارالحکومت عمان مین شروع ہو گئی۔افتتاحی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔اردن اولمپک کمیٹی کے نائب صدر ڈاکٹر ساری ہمدان مہمان خصوصی تھے۔ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کی ہیڈ آف میڈیا ایمیلیا ، جورڈن سپورٹس انفارمیشن فیڈریشن کے صدر امجد ال مجالی اور ایشین سپورٹس جرنلسٹس گفیڈریشن کے سیکرٹری امجد عزیز ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈاکٹر ساری ہمدان کا کہنا تھا کہ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوئم کھیلوں کی ترقی اور فروغ میں گہری دل چسپی رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اردن فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر ہز رائل ہائی نس پرنس علی بن حسین چاہتے ہیں کہ اردن میں زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے خاص طور پر خواتین مقابلوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور انڈر 17 وومن ورلڈ کپ کے بعد رواں سال ایشین وومن فٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد اس بات کا مظہر ہے کہ اردن فٹ بال ایسوسی ایشن خواتین کی حوصلہ افزائی میں کسی طور پیچھے نہیں ہے۔ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کی ہیڈ آف میڈیا ایمیلیا کا کہنا تھا کہ اے آئی پی ایس ایشیا کے ساتھ اشتراک میں عمان میں خواتین سپورٹس جرنلسٹس کی ورکشاپ اس لئے بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ اے ایف سی کے صدر شیخ سلمان کی خواہش ہے کہ ایشیا میں خواتین فٹبال کو ترقی ملے اور یہ امر بھی لائق ستائش ہے کہ ایشیا آجکل خواتین فٹ بال مقابلوں کا مرکز بن گیا ہے۔ ایملیلا کا کہنا تھا کہ اے ایف سی کی ہر ممکن کوشش اور خواہش ہے فٹ بال کھیل کو ہر ممکن عروج حاصل ہو۔انہوں نے عمان میں منعقد ہونے والے وومن ایشین فٹ بال چیمپئن شپ اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔اردن سپورٹس میڈیا انفارمیشن فیڈریشن کے صدر امجد المجالی کا کہنا تھا کہ خواتین سپورٹس جرنلسٹس ورکشاپ سے ایشین فٹ بال خواتین مقابلوں کی کوریج کے لئے آنے والی رپورٹرز کو بہت فائدہ ہو گا،انہوں نے ایشیا بھر میں ریجنز کی سطح پر ورکشاپس کے انعقاد کی تجویز بھی پیش کی۔قبل ازیں سیکرٹڑی جنرل اے آئی پی ایس ایشیا نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ ورکشاپ کے انعقاد کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئیں گے۔اس موقع اے آئی پی ایس ایشیا کی جانب سے مومنٹو بھی دئیے گئے۔