خیبر پختونخوا وہیل چئیر کرکٹ ٹیم نے چوتھی نیشنل وہیل چئیر کرکٹ چیمپئن شب جیت لی،،
سکردو گلگت بلتستان میں ھونے والے نیشنل وہیل چئیر کرکٹ چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا کی ٹیم اپنے اعزاز کی دفاع میں ایک مرتبہ پھر نیشنل چیمپئن بنی،
اس چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا کے علاؤہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کی وہیل چئیر کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا جھاں پر فائنل میں خیبرپختونخواہ کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد گلگت بلتستان کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی،
خیبر پختونخوا ٹیم کے کپتان ایاز خان نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا جھاں پر گلگت کی ٹیم نے مقررہ 10 اوورز میں کل 141 رنز بنائے جواب میں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے مقررہ ہدف دو وکٹوں کی نقصان پر 8.5 اوورز میں پورا کیا،
خیبر پختونخوا کے اوپنر بیٹر طارق آفریدی نے چار چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے کل 61 رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے،جن کے ساتھ بلال خان نے آٹھ رنز بنائے، مثل خان نے 17 زنز کئیے اور ایاز خان 51 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،،
ٹیم۔کے مینیجر زوار نور نے میڈیا کو بتایا کہ خیبرپختونخواہ میں افراد باھم معزوری کے لیے کافی مواقع مہیا کئیے جاتے ہیں جن کی وجہ سے یہ کھلاڑی مکمل طور پر فٹ اور اپنی کھیل مہارت رکھتے ہیں
اسکے ساتھ ساتھ زوار نور نے وزیراعلی کے مُشیر برائے کھیل اور ڈائریکٹر جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخواہ کی طرف سے ٹیم کو سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا