پاکستان کے 4 کھلاڑیوں نے ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری ہیں جہاں پاکستان کے 4 کھلاڑی مختلف کیٹیگریز کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
انڈر 15 کے آل پاکستان فائنل میں پاکستان کے حذیفہ شاہد اور سہیل عدنان مدمقابل ہوں گے، جبکہ انڈر 17 میں قومی کھلاڑی عبداللہ نواز نے ملائیشیا کے کھلاڑی التمش سلام بن حاجی کو 0-3 سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
اسی طرح پاکستان کے اذان علی نے دوسرے سیمی فائنل میں ملائیشیا کے کھلاڑی کو شکست دے دی۔
انڈر 19 میں پاکستان کے حمزہ خان نے ہم وطن کھلاڑی محمد عماد کو 0-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اب حمزہ خان کا فائنل میں مقابلہ ملائیشیا کے حارث دانیال سے ہوگا۔