پیرس اولمپکس ؛ بھارتی خاتون شوٹر نے 10 ایم ایئر پسٹل میں برونز میڈل جیت لیا

پیرس اولمپکس میں بھارتی خاتون شوٹر نے 10 ایم ایئر پسٹل میں برونز میڈل اپنے نام کیا۔

منو بھاکر اولمپک گیمز میں شوٹنگ میں تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بھی بن گئیں، شوٹنگ میں مجموعی طور پر بھارت نے 12 سال بعد اولمپک میں کوئی تمغہ حاصل کیا۔ آخری بار ہندوستان نے اولمپکس میں 2012 کے لندن ایڈیشن میں میڈل جیتا تھا۔

فائر پسٹل شوٹر وجے کمار نے لندن اولمپکس میں چاندی اور 10 میٹر ایئر رائفل کے نشانے باز گگن نارنگ نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا، اس بار منو بھاکر برونز میڈل جیتنے میں کامیاب رہی ہیں۔

منو بھاکر نے جیت کے بعد کہا کہ ٹوکیو اولمپکس کے بعد میں بہت مایوس ہوئی تھی اور مجھے اس پر قابو پانے میں کافی وقت لگا، سچ کہوں تو میں یہ بیان نہیں کر سکتی کہ میں آج کتنا اچھا محسوس کر رہی ہوں۔

خیال رہے کہ بھارتی خاتون شوٹر نے عمدہ پرفارنس دکھاتے ہوئے پیرس اولمپک 2024 میں 10 ایم ایئر پسٹل کے کوالیفائنگ مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

خاتون شوٹر منو بھاکر نے اپنی کارکردگی کی بنا پر فائنل کے لیے سیٹ پکی کی تھی، انھوں نے کوالیفائنگ مقابلے میں شامل تمام شوٹرز سے زیادہ یعنی 27 مرتبہ 10 پوائنٹس پر نشانہ لگایا تھا۔

منو بھاکر نے مجموعی طور پر 60 نشانے لگائے جس میں 580 پوائنٹس حاصل کیے، ہنگری کی میجر ویرونیکا اور کوریا کی اوہ یے جِن 582، 582 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر رہی تھیں۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport