دیگر سپورٹس

77۔واں جشن آزادی جوڈو چمپین شپ 2024 اختتام پذیر

77۔واں جشن آزادی جوڈو چمپین شپ 2024 اختتام پذیر ہوا .

کوئٹہ ; بلوچستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن کے زیرنگرانی 77۔واں جشن آزادی جوڈو چمپیئن شپ 2 روز بعد اختتام پذیر ہوا ۔

چمپیئن شپ کا افتتاح صدر بلوچستان جوڈوایسوسی ایشن ڈاکٹر بشیراحمد خان صاحب نے کیا چیمپین شپ میں ٹوٹل 8 جوڈو اکیڈمی نے حصہ لیا

جن میں سخی میرو رند جوڈو اکیڈمی تاجک ٹائیگر اکیڈمی انٹرنیشنل ایم ایم اے جوڈو اکیڈمی بلوچ جوڈو اکیڈمی پرویز احمد جوڈو اکیڈمی فدا شتوکان اکیڈمی پی ایس بی جوڈو اکیڈمی جن میں سخی میں روڈن جو اکیڈمی نے 130 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی

اور دوسری پوزیشن 60 پوائنٹ کے ساتھ تاجک ٹائیگر جوڈو اکیڈمی نے حاصل کی ٹیکنیکل افیشلز میں چیف ریفری بختیار احمد محمد رمضان محمد ازاد لانگو عبدالستار شیر خان شاہنواز نے فرائض سر انجام دی

اور ان میں کیش پرائز بھی تقسیم کیے گئے فائنل کا مہمان خصوصی ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ کوئٹہ سینٹر جناب علی رضا صاحب تھے ۔ جنہوں آفیشلز ۔

کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی ہی حقیقی ہیرو ہوتے ہیں ۔ جن کے ذریعے ملک کا پہچان بن جاتا ہے ۔ ہر میدان میں کھلاڑی ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کروا دیتے ہیں ۔

سکول ۔ کالج ۔ لیول پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے اور ان کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کا مواقع فراہم کرنے چاہیے ۔ ۔۔آفیشلز اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

آخر میں بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نور احمد رند نے تمام آفیشلز ۔۔کھلاڑیوں اور تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

Related Articles

Back to top button