ایتھلیٹ "ارشد ندیم” کی شاندار کامیابی کے بعد انعامات کی بارش

پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والے جیولین تھرور ارشد ندیم کو وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے اور ان کے لیے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

حکومت سندھ، اور گورنر کا ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اولمپکس میں ایتھلیٹ ارشد ندیم کی شاندار کامیابی کے بعد حکومت سندھ اور گورنر کامران ٹیسوری نے 5 کروڑ 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ 8 اگست کی رات کو ہونے والے جیولین تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم نے ریکارڈ 92 اعشاریہ 97 میٹر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ہیرو قرار دیے جانے والے ارشد ندیم کے حوالے سے حکومت سندھ نے بڑا اعلان کر دیا ہے، حکومت سندھ کے ترجمان اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے پاکستانی ایتھلیٹ کے لیے انعامی رقم کا اعلان کیا۔

مرتضیٰ وہاب کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اولمپکس میں اب تک سب سے لمبی تھرو پھینکنے والے بھی ارشد ندیم ہیں، انہوں نے پہلی پوزیشن بھی حاصل کی، اور اس مقابلے میں دوسری بڑی تھرو بھی انہوں نے پھینکی ہے۔

میئر کراچی نے شاندار کارکردگی پر ارشد ندیم کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے، مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں ارشد ندیم کے نام سے اسپورٹس اکیڈمی بھی بنائی جائے گی۔

جبکہ گورنر سندھ کی جانب سے بھی 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ میں تاریخی فتح پر ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

علی ظفر کا ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے کیش بطورِانعام دینے کا اعلان

دوسری جانب معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بھی ارشد ندیم کی فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے، علی ظفر کا پوسٹ میں لکھنا تھا کہ ’ارشد ندیم اولمپیئن ہیرو ہے، جس نے 92 اعشاریہ 97 میٹر کی تھرو پھینک کر ریکارڈ توڑا اور پاکستان کے لیے طلائی تمغہ جیتا۔‘

علی ظفر کی جانب سے انعام کی رقم کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس کارکردگی پر میں انہیں 10 لاکھ روپے انعام سے نوازوں گا، جبکہ اداکار نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ اپنے ہیروز کو وہ خوشیاں دیں جس کے وہ مستحق ہیں۔

میئر سکھر کی جانب سے بھی ارشد ندیم کے لیے سونے کے تاج اور اسپورٹس اسٹیڈیم کو ایتھلیٹ کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ سکھر کے عوام کی پُر زور خواہش پر پیرس اولمپکس میں تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم کو سونے کا تاج پیش کریں گے۔

دوسری جانب پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے بھی ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مبارکباد دی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے اور ان کے لیے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

 گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قومی ہیرو ارشد ندیم کے لیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی وطن واپسی پر ان کو گورنر ہاؤس لاہور مدعو کیا جائے گا، ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 118 سالہ جیولن تھرو کا ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کی۔

انہوں نے کہ سبز ہلالی پرچم کو دنیا میں بلند کرنے والے قومی ہیرو کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے، ارشد نے محنت، لگن اور ہمت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر نوجوانوں کے لیے مثال قائم کی۔

سلیم حیدر خان کا مزید کہنا تھا کہ ارشد ندیم پوری قوم کو آپ پر ناز ہے، آپ نے جیولن تھرو میں 92.97 میٹر کا نیا ریکارڈ قائم کر کے تاریخ رقم کی ہے، آپ نے دنیا میں پاکستانی پرچم بلند کر کے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ہیرو ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جشن آزادی پر ارشد ندیم نے گولڈ میڈیل جیت کر قوم کو تحفہ دیا، قوم کی طرف سے ارشد ندیم کو انعام دے کر اُن کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ارشد ندیم کے نام سے منسوب سپورٹس سٹی بنانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ میاں چنوں میں ارشد ندیم سپورٹس سٹی بنے گا،

ارشد ندیم نے تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے 40 سال بعد پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتا ساتھ ہی اولمپکس میں نیا ریکارڈ بنانا ارشد ندیم کی محنت، لگن اور قومی جذبے کا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا۔

پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو صحیح نہ کر سکے اور ان کی پہلی تھرو کو فاؤل قرار دے دیا گیا تھا، تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے 88.72 میٹرز کی تھرو کی جبکہ جمہوریہ چیک کے جیکب ویڈلیج نے 88.50 میٹر دور نیزہ پھینکا۔

ارشد ندیم نے چوتھی تھرو میں نیزہ 79.40 میٹرز دور پھینکا، انہوں نے پانچویں تھرو کیا تو نیزہ 84.87 میٹر دور جا گرا۔

چھٹے اور آخری راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے مقابلے میں دوسری بہترین تھرو کرتے ہوئے نیزہ 91.79 میٹرز دور پھینک کر اولمپک کی دوسری بہترین تھرو کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport