لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ سمیت 5 نئے کھیل شامل
پیرس کے بعد لاس اینجلس میں منعقد ہونے والے 2028 کے سمر اولمپکس میں کرکٹ سمیت مزید 5 کھیل شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے،
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے ایونٹ کے شیڈول میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے اگلے اولمپکس میں 5نئے کھیلوں کے لیے تجاویز کی منظوری دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان کھیلوں میں سے کچھ کھیل ایسے بھی ہیں جن کو 100سال سے زیادہ عرصے سے گیمز میں نہیں دیکھا گیا ہے۔ تاہم، ان 5کھیلوں کی 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس کے لیے باضابطہ طور پر منظوری دے دی گئی ہے۔
پیرس کی طرف سے اولمپکس مشعل امریکی شہر لاس اینجلس کے حوالے کر دی گئی ہے جہاں 2028کے اولمپکس مقابلوں کا انعقاد ہو گا۔
ان لاس ا ینجلس ا ولمپکس 2028کے بارے میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے گزشتہ سال فیصلہ کیا تھا کہ کرکٹ کو بھی اولمپکس مقابلوں کا حصہ بنایا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق لا س اینجلس او لمپکس 2028 میں کرکٹ سمیت 5 نئے کھیل شامل ہوں گے۔ 2028 میں کرکٹ کو 128 سال کے طویل انتظار کے بعد اولمپکس مقابلوں کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
1900 میں پیرس میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں کرکٹ آخری بار شامل تھی، کرکٹ کے علاوہ سکواش، بیس بال، فلیگ فٹ بال اور لکروس کے کھیلوں کو لاس ا ینجلس او لمپکس 2028 کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔