پاکستان فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ایسو سی ایشن نے امپائرز کے اعزاز میں تقریب پذیرائی سجا کر ایک بہترین روایت ڈالی ہے۔ طاہر رشید اور شمیم انصاری۔
پی پی ڈی سی اے اسپورٹس میں خدمات انجام دینے والوں کی پذیرائی جاری رکھے گی۔ عمران بلوانی۔
کراچی۔(اسپورٹس لنک)
پاکستان فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن (پی ڈی سی اے) کے زیر اہتمام ہیڈ آفس کراچی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پینل سے حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے ہونے والے
کراچی کے فرسٹ کلاس امپائرز ظاہر رشید اور شمیم انصاری جبکہ گریڈ ٹو امپائرز اختر قادری اور نذیر بٹ کے اعزاز ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں صدر پاکستان فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ایسو سی ایشن عمران بلوانی۔ جنرل سیکریٹری امیرالدین انصاری- ڈائریکٹر امتیاز اقبال،
پی سی بی میچ ریفری علی گوہر اور میڈیا مینیجر محمد نظام نے ان ریٹائرڈ ہونے والے امپائرز کی خدمات پر انہیں سندھی اجرک اور تعریفی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
تقریب سے خطاب کرے ہوئے فرسٹ کلاس کلاس امپائرز ظاہر رشید اور شمیم انصاری نے پی پی ڈی سی اے کے صدر عمران بلوانی اور
جنرل سیکریٹری امیرالدین انصاری اور تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسو سی ایشن ہمارے اعزاز میں تقریب پذیرائی سجا کر ایک بہترین روایت ڈالی ہے
اور یہ اس بات کا ثبوت کہ پی پی ڈی سی اے اسپورٹس میں کے ساتھ کھڑی ہے اس امر کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے لئیے ہماری خدمات ہروقت حاضر ہیں۔ ڈائریکٹر امتیاز اقبال نے ظاہر رشید اور شمیم انصاری کے علاوہ اختر قادری اور نذیر بٹ کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
صدر پی پی ڈی سی اے عمران بلوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا آپ تمام نے امپائرنگ میں شاندار خدمات انجام دیں ہیں امپائر ظاہر رشید کا وکٹ کیپنگ میں وکٹوں کے عقب میں ورلڈ ریکارڈ بھی ہے
صدر عمران بلوانی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایسوسی ایشن آپ لوگوں کے ساتھ ہے اور کبھی بھی آپ کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
آخر میں جنرل سیکریٹری امیرالدین انصاری نے تمام مہمانوں لی آمد پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور ہم اسپورٹس میں خدمات انجام دینے والوں کی پذیرائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ان موقع پر شاندار ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔