اسپورٹس گورنر اینیشیٹو میں شامل۔ اعلیٰ افسران کی 3 رکنی کمیٹی قائم
با صلاحیت کھلاڑیوں کو ہر ممکن تعاون اور اسپورٹس کے لئے درکار وسائل بھی فراہم کئے جائیں گے
کراچی ; گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر اسپورٹس بھی گورنر اینیشیٹو میں شامل کر لیا گیا ہے اس ضمن میں گورنر ہاو ¿س کے اعلیٰ افسران پر مشتمل تین رکنی کمیٹی قائم بھی قائم کر دی گئی ہے۔
کمیٹی اسپورٹس سے متعلقہ امور دیکھے گی۔ گورنر اینیشیٹو کے تحت باصلاحیت کھلاڑیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور اسپورٹس کے لئے درکار وسائل بھی فراہم کئے جائیں گے جبکہ بیرون ممالک کھیلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی بھرپور مدد ہوگی۔
یاد رہے کہ گورنر سندھ نے اسپورٹس کو بھی گورنر اینیشیٹو میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔