مصباح الحق، شعیب ، حفیظ سمیت 16 پاکستانی کھلاڑی یو ایس ماسٹرز ٹی 10 سیزن 2 کھلیں گے
دبئی (نوازگوھر) یوایس ماسٹرز ٹی 10 کا دوسرا سیزن جلد شروع ہورہا ہے جس کے لئے ٹیمیں نے اپنے اپنے اسکواڈ تشکیل دیدیئے ہیں۔
یو ایس ماسٹرز ٹی 10 کے سیزن 2 کے پلیئر ڈرافٹ کے لئے 500 سے زائد کرکٹرز نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ جس میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
افتتاحی ایڈیشن کی طرح اس سیزن میں بھی دلچسپ مقابلے متوقع ہیں شائقین کرکٹ کو یقینا کرکٹ کے تیز ترین اور تفریحی فارمیٹ میں اچھے کھیل دیکھنے کو ملے گا۔
یو ایس ماسٹرز ٹی 10 سیزن 2 میں مصباح الحق، شعیب اور حفیظ سمیت 16 پاکستانی کھلاڑی مختلف ٹیموں کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔
کیلیفورنیا بولٹس نے حسین طلعت کا انتخاب کیا جبکہ ڈیٹرائٹ فالکنز نے عبدالرزاق اور عمران خان کے معاہدہ کیا ہے۔
نیویارک واریئرز نے مصباح الحق کو آئیکون کے طور پر چنا ہے ٹیم میں کامران اکمل، سہیل خان، عمید آصف، محمد حفیظ، سہیل تنویر، حسن خان بھی شامل ہوں گے۔
اٹلانٹا رائیڈرز نے شعیب ملک، محمد عرفان اور حماد اعظم کو ٹیم میں جگہ دی ہے۔ جبکہ مورس ویل یونٹی کیمپ کے جانب رومان رئیس، انورعلی اور مختار احمد کھیلیں گے۔
ٹی ٹین گلوبل اسپورٹس کے بانی اور چیئرمین نواب شجیع الملک نے کہا کہ امریکہ میں کرکٹ تیزی سے فروغ پا رہی ہے اور ہم اس خصوصی سفر کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔
رواں سال آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ نے خطے میں اہم اثرات مرتب کئے ہیں اور ہم اس رفتار کو برقرار رکھنا اور اسے مزید آگے لے جانا چاہتے ہیں۔
یو ایس ماسٹرز کے سیزن 2 کے ساتھ ہمارا مقصد شائقین کو مزید یادگار مقابلے فراہم کرنا اور امریکہ جیسی غیر روایتی خطے میں کرکٹ کی ترقی کو تیز کرنے میں مدد کرنا ہے۔