آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے چھٹے جبکہ انگلینڈ نے اپنے پہلے میچ میں بنگلادیش کو 21 رنز سے ہرا دیا۔
انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 119 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلادیشی ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بناسکی۔
قبل ازیں شارجہ میں گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے، ڈینی ویاٹ ہوڈج 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 97رنز بنا سکی، بنگلا دیش کی جانب سے سبحانہ موستری 44 رنز اور نگار سلطانہ 15 کے ساتھ نمایاں رہیں۔
واضح رہے کہ بنگلادیش نے اپنے پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دی تھی جبکہ انگلینڈ کا یہ پہلا میچ تھا۔