نیوزی لینڈ نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 54 رنز سے ہرادیا۔

پاکستان ٹیم اپنے سب سے کم اسکور 56 پر آؤٹ ۔

نشرہ سندھو کی تین وکٹیں ۔

فاطمہ ثنا ایک میچ میں چار کیچز لینے والی پہلی پاکستانی فیلڈر۔

نیوزی لینڈ ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر110 رنز بنائے۔

نشرہ سندھو کی تین وکٹیں۔ فاطمہ ثنا کے چار کیچز

پاکستان ویمنز جواب میں صرف 56 رنز پر آؤٹ ہوگئی

جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اس کا سب سے کم اسکور ہے۔

فاطمہ ثنا 21 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ۔

دبئی 14 اکتوبر ; آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو 54 رنز سے شکست دیدی۔ اس جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ نے گروپ اے سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پیر کے روز دبئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر110 رنز بنائے۔

پاکستان ٹیم جواب میں صرف56 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اس کا سب سے کم اسکور ہے۔ اس سے قبل اس کا سب سے کم اسکور 60 رنز تھا جو اس نے2009 میں انگلینڈ کے خلاف ٹانٹن میں بنایا تھا۔

پاکستان ٹیم میں کپتان فاطمہ ثنا کی واپسی ہوئی جو والد کے انتقال کے سبب آسٹریلیا کے خلاف میچ نہیں کھیل پائی تھیں۔

نیوزی لینڈ کی دونوں اوپنرز سوزی بیٹس ( 28 ) اور جارجیا پلیمر ( 17 ) کو نشرہ سندھو نے آؤٹ کیا تو مجموعی اسکور نویں اوور میں 50 رنز تھا۔صرف 8 رنز کے اضافے پر عمیمہ سہیل نے ایمیلیا کر( 9 ) کی وکٹ حاصل کرلی۔

بروک ہیلیڈے 22 اور کپتان سوفی ڈیوائن 19 رنزبناکر آؤٹ ہوئیں۔ پاکستانی اسپنرز کی عمدہ بولنگ نے نیوزی لینڈ کو بڑے اسکور کا موقع نہیں دیا۔ نشرہ سندھو تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہیں۔

کپتان فاطمہ ثنا نے فیلڈنگ میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے چار کیچز لیے ۔یہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیرہواں موقع ہے کہ کسی فیلڈر نے میچ میں چار کیچز کیے ہیں۔ فاطمہ ثنا اس فہرست میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی کرکٹر ہیں۔

پاکستان کی اننگز کا آغاز منیبہ علی اور عالیہ ریاض نے کیا لیکن عالیہ ریاض صفر اور منیبہ علی 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔

پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔ صدف شمس 2 اور ارم جاوید 3 رنز بناکر ایک ہی اوور میں آؤٹ ہوگئیں اور جب سدرہ امین پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوئیں تو مجموعی اسکور چھٹے اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 28 رنز تھا جو بڑھتے بڑھتے 7 وکٹوں کے نقصان پر55 رنز ہوگیا۔

اس دوران ندا ڈار9 اور عمیمہ سہیل 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ کپتان فاطمہ ثنا کی مزاحمت ناکافی ثابت ہوئی۔ انہوں نے دو چوکوں کی مدد سے21 رنز بنائے۔

مختصر اسکور۔
نیوزی لینڈ ویمنز 110 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز ) سوزی بیٹس 28 نشرہ سندھو 18 / 3 وکٹ

پاکستانن ویمنز 56 رنز ( 11.4 اوورز ) فاطمہ ثنا21 ۔ایمیلیا کر 14 / 3 وکٹ۔

نتیجہ ۔نیوزی لینڈ ویمنز نے 54 رنز سے جیتا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacan4d
bacansport
bacan4d
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacansport
bacansport
xx1toto
bacansport
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
xx1toto
bacan4d
xx1toto
xx1toto
bacan4d
linkbacan4d
bacan4d
bacan4d
bacansports
bacan4d
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacan4d
scatter hitam
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacan4d
xx1toto scatter hitam
xx1toto
bacan4d
bacan4d
bacan4d
ts77casino bet 200
bacansport
aplikasi slot
xx1toto scatter hitam