وکٹ کیپر بیٹر محمدرضوان کو پاکستان وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوان محسن نقوی نے محمدرضوان کو ٹی 20 اور ون ڈے کا کپتان مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمدرضوان کو کپتان مقرر کرنے کی تجویز ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے دی اور سلیکٹرز نے بھی محمدرضوان کو وائٹ بال کا کپتان مقرر کرنے کی حمایت کی، جبکہ سلمان علی آغا کو نائب کپتان مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
پی سی بی ذرائع نے مزید بتایا کہ بورڈ سلیکٹرز نے دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال سکواڈ کل فائنل کرلیا تھا اور دورہ آسٹریلیا کےلیے چیمپئنز ون ڈے کپ میں پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر غور کیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نئے کپتان کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ اور کپتان جو بھی ہو گا ٹیم کے لیے بہترین ہو گا۔ سب نے دیکھا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔ ٹیم نے فائٹ کی۔ اچھی جیت ملی اور اس ضمن میں بہت محنت کی گئی۔