ٹاپ سیڈ پاکستانی احمد قریشی ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں داخل
(اصغر علی مبارک)
آئی ٹی ایف پاکستان جے 30 علی ایمبرائیڈری ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2024 پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے، بوائز سنگلز میں پاکستان کے ٹاپ سیڈ احمد نیل قریشی نے تھائی لینڈ کے پوڈت پھپتسری کول کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔
ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 47 جونیئر کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں ہانگ کانگ، جاپان، چین، تھائی لینڈ، سری لنکا، کینیڈا، کوریا، جرمنی، آئرلینڈ، قازقستان، مالدیپ سنگاپور کے 28 لڑکے اور 19 لڑکیاں شامل ہیں ,
ٹورنامنٹ میں 28 پاکستانی کھلاڑی 22 لڑکے اور 6 لڑکیاں شامل ہیں۔ بوائز سنگلز میں پاکستان کے ٹاپ سیڈ احمد نیل قریشی نے تھائی لینڈ کے پوڈت پھپتسری کول کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔
اسی طرح پاکستان کے بلال عاصم نے سری لنکا کے عبدالباستھ کیڈر پر فیصلہ کن فتح حاصل کر کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ مزید برآں، پاکستان کے احتشام ہمایوں نے جرمنی کے لوئس ایلیا کینس کو زیر کر کے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔
نتائج حسب ذیل ہیں:
بوائز سنگلز پہلا راؤنڈ:: احمد نیل قریشی ( پاکستان ) پوڈت پھپتسری کول ( تھائی لینڈ) 6-3,6-2; بلال عاصم ( پاکستان ) عبدالباسط کیڈر ( سری لنکا) 6-0,6-0; احتشام ہمایوں ( پاکستان ) لوئس ایلیا کینس (کوریا) 7-6، (4)، 6-3؛
گرلز سنگلز پہلے راؤنڈ: کیرولینا لیگائی (قازقستان) نے پاوینن نوالسری (تھائی لینڈ) کو 7-6، (5،6-4) سے شکست دی۔ چنانچہ یونا (کوریا) نے سریمل (تھائی لینڈ) کو 6-1,6-2 سے ہرایا۔
آرا ریئل گریٹ (مالدیپ) نے جِنگکے یان (کوریا) کو 6-2,6-4 سے شکست دی۔ ہیون کم (کوریا) نے لیلا ایستھر (جرمنی) کو 6-4,6-3 سے شکست دی۔ یوان (کوریا) نے تنیشا کنٹم (سنگاپور) کو 6-2,6-3 سے شکست دی۔
اکہیون جو (کوریا) نے تاڈاکیو (تھائی لینڈ) کو 6-2,6-0 سے ہرایا۔ چیرن لی (کوریا) نے ہیناٹا واڈا (جاپان) کو 6-4,3-6,6-4 سے شکست دی میچز آج صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔