گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان۔
ہمارے میدان ویران کیوں ہیں؟ میدانوں کو آباد کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، گورنر سندھ
صحت مند معاشرا کی تشکیل اور جرائم کا خاتمہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف کرکے ہی ممکن ہے، گورنر سندھ
گورنر گیمز کے ذریعے شہر قائد کے پر امن تصور کو اجاگر کیا جائے گا، گورنر سندھ
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا جب کرکٹ، فٹبال، ہاکی سمیت کوئی بھی ٹیم سندھ کی نمائندگی کے بغیر نہیں بنتی تھی جبکہ اس ٹیم میں سب بڑا حصہ کراچی کا ہوتا تھا
لیکن کراچی کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے کا عمل نے ان کے اندر مایوسی پیدا کرنے کا سبب بنا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ نوجوان کھیل سے دور ہوتے گئے اور میدان ویران ہوگئے
تاہم اب وقت آچکا ہے کہ ہم اپنے میدانوں کو ایک بار پھر آباد کریں تاکہ قومی اور بین القوامی سطح پر سندھ کے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرسکیں، گورنر سندھ نے ان خیالات کا اظہار اسپورٹس لور کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا،
وفد میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سینئر اسپورٹس جرنلسٹ اصغر عظیم، اسپورٹس آرگنائزر محمد نسیم، کے ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی اور جاوید ارشاد شامل تھے،
اس موقع پر گورنر سندھ نے صوبے میں گورنر گیمز کے انعقاد کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ گورنر گیمز کے ذریعے صوبے کے باصلاحیت نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جائے گا،
اس حوالے سے جلد ایک اسپورٹس کمیٹی کے قیام کا عمل بھی مکمل ہو جائے گا، ہمیں اپنے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے میدان آباد ہو، شہر کا پر امن تصور مزید اجاگر ہو،
گورنر ہاؤس کے دروازے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر وقت کھلے ہیں، گورنر سندھ نے محمد نسیم کو دی پوائنٹ کرکٹ اکیڈمی کی سرگرمیاں بحال کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس اکیڈمی کے ذریعے شہر میں کرکٹ کی سرگرمیاں ایک بار پھر شروع کی جائے