ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ موسمی خرابی کے باعث ملتوی
پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ شاہ جہاں میر
ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ 24 نومبر 2024 کو اسلام آباد میں منعقد ہونی تھی۔ شاہ جہاں میر
چیمپئن شپ کی نئی تاریخ کا اعلان چند روز بعد کیا جائے گا۔ شاہ جہاں میر
اسلام آباد (نوازگوھر) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ موسمی خرابی کے باعث ملتوی کردی۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ شاہ جہاں میر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ساف کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ 24 نومبر 2024 کو اسلام آباد میں منعقد ہونی تھی اور چیمپئن شپ کی نئی تاریخ کا اعلان چند روز بعد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وسطی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں غیر معمولی سموگ کی وجہ سے خطرناک حالات کافی عرصے سے برقرار ہیں۔ ساف اتھلیٹکس فیڈریشن کی مشاورت سے کھلاڑیوں کے وسیع تر مفاد میں چیمپئن شپ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیرمتوقع موسمی رجحان اور انسانی صحت پر ممکنہ منفی اثرات کے پیش نظر حکومت نے تمام تعلیمی اداروں کی بندش اور کاروباری اوقات کو محدود کرنے سمیت سخت اقدامات نافذ کئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں سے دو کو لاہور سے اسلام آباد تک بذریعہ سڑک سفر کرنا تھا۔ فضائی حدود کی بندش اور سفر کے دوران سڑکوں کی بندش متعلقہ ٹیموں کی تیاریوں کو بری طرح متاثر کرے گی۔