پشاور اسپورٹس کمپلیکس میں اوپن ایئر جم کی مشینیں ناکارہ، انتظامیہ کی غفلت سے لاکھوں روپے ضائع
پشاور اسپورٹس کمپلیکس میں اوپن ایئر جم کی مشینیں ناکارہ، انتظامیہ کی غفلت سے لاکھوں روپے ضائع
چار سال قبل بننے والے پشاور اسپورٹس کمپلیکس کے اوپن ایئر جم کی بیشتر مشینیں اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں۔
کھیلوں کے ایک ہزار منصوبوں کے تحت خیبر پختونخواہ اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ نے مختلف مقامات پر اسی طرز کی اوپن ایئر جم تعمیر کی تھی، جس پر 22 لاکھ روپے کے اخراجات آئے تھے۔ کنٹریکٹر نے پانچ سال تک ان مشینوں کی مرمت کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔
تاہم فٹ بال گراﺅنڈ بنانے والے کنٹریکٹر نے پشاور اسپورٹس کمپلیکس میں موجود اوپن ایئر جم کی مشینوں کو فٹبال گراو¿نڈز کے مسائل کی وجہ سے توڑ دیا اور اس کو گرا دیا۔ اب بعض مشینیں مکمل طور پر خراب ہو چکی ہیں اور کچھ سامان غائب بھی ہو چکا ہے، مگر کسی نے اس مسئلے پر نوٹس نہیں لیا۔
خیبر پختونخواہ اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی انتظامیہ نے خراب مشینوں کی مرمت کے لیے کنٹریکٹر سے رابطہ تک نہیں کیا، نہ ہی یہ جاننے کی کوشش کی کہ انہیں دوبارہ قابل استعمال بنایا جا سکے۔
عوامی ٹیکسوں سے بنائے گئے 22 لاکھ روپے کے منصوبے صرف چار سال میں برباد ہو گئے۔ اسی طرح کے اوپن ایئر جم ایبٹ آباد سمیت مختلف مقامات پر بھی بنائے گئے،
مگر ان پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اور نہ ہی انہیں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا گیا، جس کے نتیجے میں یہ مشینیں تباہ ہو گئی ہیں۔