سکھر سے تعلق رکھنے والے ویٹ لفٹر نے باڈی بلڈنگ ورلڈ چیمپیئن شپ 2024 میں 2 گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت لیا۔
سکھر : یونائیٹڈ ورلڈ سپورٹس اینڈ فٹنس فیڈریشن کے زیر اہتمام باڈی بلڈنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں سکھر کے نوجوان ویٹ لفٹر نے 2 گولڈ اور ایک سلور میڈل اپنے نام کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان پاکستانی ویٹ لفٹر یوسف اعوان نے اپنی مدد آپ کے تحت تھائی لینڈ میں ہونیوالی ورلڈ چیمپئن شپ 2024 حصہ لے کر میں دو گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔
سکھر کے ویٹ لفٹر یوسف اعوان نے2021 میں باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں مسٹر سندھ کا ٹائٹل جیتا تھا بعد ازاں ساؤتھ ایشیا چمپئن شپ میں حصہ لیکر کر تیسرا نمبر حاصل کیا اور اب ورلڈ چیمپئن شپ میں قوم کی نمائندگی کی۔
باڈی بلڈر یوسف اعوان کا کہنا تھا کہ مالی مشکلات پیش آئیں تو ترجمان حکومت سندھ و میئر سکھر ارسلان شیخ نے بھرپور تعاون کیا ، انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ان کی بھرپور معاونت کی جائے تو وہ پاکستان کا نام مزید روشن کر سکتے ہیں۔