خیبرپختونخواانٹرڈویژن سکولژکرکٹ ٹورنامنٹ پشاورمیں شروع ہوگیا
پشاور: غنی الرحمن
خیبرپختونخوا ڈائریکٹریٹ اف سپورٹس کےزیراہتمام کھیلے جانیوالے انٹرڈیوژن سکولزکرکٹ ٹورنامنٹ پشاورمیں شروع ہوگیا۔
پہلے میچ میں ملاکنڈڈویژن کی ٹیم نے پشاورڈویژن کوشکست دی اور سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
دوسرےمیچ میں بنوں ڈویژن نے مدمقابل کوہاٹ کی ٹیم کو106رنزسےشسکست دی۔
شمع کرکٹ گراؤنڈپرمنعقدہ افتتاحی میچ کےمہمان خصوصی ریجنل سپورٹس افیسرملاکنڈڈویژن طارق محمد تھے۔ تین دن تک کھیلا جانےوالے اس ٹورنامنٹ میں صوبے بھرسے سات ڈویژن کے سکولوں کے کھلاڑی شریک ہیں۔
پہلے میچ میں بنوں ڈویژن کےکپتان نےٹاس جیت کرپہلے خودبیٹنگ کافیصل کیا۔
اورمقررہ بیس اوورزمیں 192رنز سکورکیئے۔ جبکہ اسکےجواب میں کوہاٹ ڈویژن کی ٹیم 86رنز پرڈھیرہوگئی۔ اوراسی طرح بنوں نے106رنزسکورسے کامیابی حاصل کی۔
دوسرامیچ پشاور اور ملاکنڈ ڈویژن کی ٹیموں کےمابین کھیلاگیا۔جس میں پشاورکےکپتان نےٹاس جیت کرپہلے ملاکنڈڈویژن کی ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی۔
ملاکنڈ کی ٹیم نے مقرررہ 20اوورزمیں 151رنزسکورکیئے۔ جبکہ اسکےجواب میں پشاور ڈویژن کی ٹیم مطلوبہ حاصل نہ کرسکی اورانکی پوری ٹیم 86رنزپر اؤٹ ہوگئی۔ اسی طرح ملاکنڈ ڈویژن 106رنزکےساتھ کامیاب ٹیم قرارپائے۔
واضح رہے کہ انٹرڈویژن سکولزکرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب میں ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور ریجن کاشف فرحان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مہمند فیصل جاوید اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس جمشید بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
افتتاحی میچ میں ہائی سکول، ڈسٹرکٹ مہمند اور باجوڑ ہائی سکول، ڈسٹرکٹ ملاکنڈ کے درمیان میچ کھیلاگیا۔
کل سیمی فائنل میچز کھیلے جائیں گے جبکہ 23نومبرکوفائنل میچ کھیلاجائےگا۔
اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں آل پاکستان انٹرل سکول کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی، جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام کھیلا جائے گا۔.