مورس ویل اسیمپ آرمی نے آخری اوورز میں سنسنی خیز مقابلے میں فتح حاصل کرلی
ابوظبی (نوازگوھر) ابوظبی ٹی 10 میں مورس ویل اسیمپ آرمی اور یوپی نوابز کے درمیان ایک اور سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اسمیپ آرمی نے نوابزکے خلاف 101 رنز کے ہدف کا دفاع کرتے ہوئے 3 رنز سے فتح حاصل کی۔
یو پی نوابز کو اننگز کے آخری اوور میں 11 رنز کی ضرورت تھی لیکن عامر حمزہ کی شاندار باؤلنگ نے دو اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 2 وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت مورس ویل اسمیپ آرمی نے فتح حاصل کی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسمیپ آرمی نے مقررہ 10 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے۔ اوپنر شرجیل خان نے سب سے زیادہ 23 گیندوں پر 37 رنز بنائے جبکہ عماد وسیم نے 6 گیندوں پر 15 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو 100 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔
سری لنکا سے تعلق رکھنے والے بنورا فرنینڈو اور انگلینڈ کے فاسٹ بولر ٹائمل ملز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
بعد ازاں نوابز نے عمدہ آغاز کیا اور ڈیوڈ ملان اور رحمان اللہ گرباز نے پہلی وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت قائم کی۔
ملان 13 گیندوں پر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ گرباز نے بلے سے اپنی فارم جاری رکھی۔ لیکن یوپی کی ٹیم اننگز کے آخری دو اوورز میں رفتار کھو بیٹھی اور صرف14 رنز ہی بناسکی۔
گرباز 32 گیندوں پر 60 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم بالآخر 3 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز ہی بناسکی۔