قائد اعظم گیمز، خیبرپختونخوا خواتین کے فٹبال اور والی بال ٹرائلز مکمل ہوگئے
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)
قائد اعظم گیمز کے سلسلے میں خیبر پختونخوا خواتین کے لئے فٹبال اور والی بال ٹیموں کے ٹرائلز مکمل ہوگئے گزشتہ روز فرنٹیئر کالج برائے خواتین پشاور میں ایڈیشنل ڈی جی سپورٹس مس رشیدہ غزنوی کے سربراہی میں ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا
جس میں آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہونے والے قائد اعظم گیمز کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا، ٹرائلز میں سوات،مردان،نوشہرہ، چارسدہ سمیت پشاور کے مختلف کالجز کے طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی،
مس رشیدہ غزنوی کے مطابق دوسرے مرحلے میں منتخب کھلاڑیوں کے لئے ٹرینگ کیمپ منعقد کئے جائیں گے اور اس دوران ان کو بہترین سہولیات اور ٹرینگ دی جائے گی تاکہ قائد اعظم گیمز میں خیبرپختونخوا کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ موٹر وے کی بندش کی وجہ سے دیر،چترال اور سوات کے کھلاڑی ٹرائلز کے لئے نہیں پہنچ سکیں جن کو دوبارہ موقع دیا جائے گے اور اس حوالے سے پاکستان سپورٹس بورڈ سے بھی تاریخ میں توسیع کے لئے رابطہ کریں گے
کیونکہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے 25 نومبر تک کھلاڑیوں کےنام فائنل کرنے کی احکامات جاری کئے تھے۔رشیدہ غزنوی نے کہا کہ صوبے میں خواتین کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں
اور یہیں وجہ ہے کہ ڈائریکٹریٹ جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا مردوں کیساتھ ساتھ خواتین کھلاڑیوں کو بھی مساوی بنیادوں پر مواقع فراہم کررہی ہے
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ صوبے کے کھلاڑی قائد اعظم گیمز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے صوبے کے لئے میڈلز حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی سپورٹس کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس فرنٹیئر کالج گل صنوبر،ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ ، سابق ڈی ایس او تحسین اﷲ ،فٹ بال کوچ انور خان، والی بال کے واصف اﷲ، سمیت دیگر موجود تھے۔