پاکستان انڈر19 ٹرائی اینگلولرسیریز کے فائنل کھیلنے کے لیے تیار
دبئی،25 نومبر2024: نواز گوھر
دبئی میں جاری سہہ ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فائنل میں افغانستان سے مقابلہ منگل کو ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10.30 شروع ہو گا۔
سات میچوں کی سیریز میں، دونوں ٹیموں نے چار چار میچ کھیلے ہیں اور دونوں ٹیموں نے ہی تین تین میچز جیتے اور ایک ایک ہارا۔ سعد بیگ کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے 20 نومبر کو ہونے والے میچ میں افغانستان کو 13 رنز سے شکست دی تھی۔
اس سے پہلے محبوب خان کی قیادت میں افغانستان نے 15 نومبر کو پاکستان کے خلاف اپنے پہلے میچ میں 100 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔
پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف اپنے دو مقابلوں میں شاندار فتح حاصل کی ، ایک میچ 10 وکٹوں اورایک میں 191 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
شاہ زیب خان اور عثمان خان کی اوپننگ جوڑی زبردست فارم میں ہے۔ بائیں ہاتھ کے بلے بازعثمان نے چار میچوں میں 102 کی اوسط سے 306 رنز بنائے ہیں جس میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔
شاہ زیب نے 92.33 کی اوسط سے 277 رنز بنائے ، جس میں چار میچوں میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ دونوں بیٹسمینوں نے اوپننگ کے دوران دو سنچریوں کی شراکت قائم کی، 13 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف 192 رنز کی ناقابل شکست شراکت بھی شامل ہے۔
بولنگ یونٹ میں فاسٹ بولرز عبدالسبحان، علی رضا اور محمد احمد نے چھ چھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہام الحق نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ، جبکہ علی نے 57 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کی۔
محمد حسن خان فائنل کے ساتھ ساتھ آئندہ اے سی سی انڈر 19 مینز ایشیا کپ سے بھی باہر ہو چکے ہیں، کیونکہ لیفٹ آرم اسپنر ٹریننگ سیشن کے دوران اپنے بائیں ٹخنے پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ محمد حسن کے متبادل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سعد بیگ پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اور اب ہم فائنل میں افغانستان کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گئے۔
انھوں نے مزید کہاکہ کوچز نے کھلاڑیوں کی بھرپور راہنمائی کی وجہ سےہم میچز جیتنے میں کامیاب ہوئےہیں۔
انکا یہ بھی کہنا تھا اس سیریز سے کھلاڑیوں کو ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کا اعتماد بھی ملا ہے۔
سہ فریقی سیریز کے لیے پاکستان انڈر 19 سکواڈ ; سعد بیگ (کپتان، وکٹ کیپر) (کراچی)، عبدالسبحان (ایبٹ آباد)، علی رضا (سیالکوٹ)، فہام الحق (لاہور)، فرحان یوسف (لاہور)، ہارون ارشد (کراچی) )،
محمد احمد (لاہور)، محمد حذیفہ (بہاولپور)، محمد ریاض اللہ (ایبٹ آباد)، نوید احمد خان (کراچی)، شاہ زیب خان (ایبٹ آباد)، طیب عارف (سیالکوٹ)، عمر زیب (ایبٹ آباد) اور عثمان خان (فاٹا۔