پاکستان چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کا چیمپئین بن گیا ۔
پاکستان نے پہلی بار بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا،
فائنل میچ میں قومی ٹیم نے بنگلادیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ملتان۔ پاکستان چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کا عالمی چیمپئین بن گیا فائنل میں بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست۔ نثار علی فائنل کے مرد میدان قرارپائے.
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر چوتھے ٹی ٹوینٹی بلائنڈ کرکٹ کا عالمی چیمپئین بن گیا فائنل میں بنگلہ دیشن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد10 وکٹوں سے ہرا دیا
پاکستانی ٹیم پورے ورلڈکپ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے پہلی بارٹی ٹوینٹی بلائنذ کرکٹ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 140 کا ٹارگٹ دیا بنگلہ دیش نے 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر139 رنزبنائے ہیں
بنگلہ دیش کیجانب سے عارف حسین نے 52 بالز پر 54 اور محمد سلمان نے 35 بالز پر 31 رنز بنائے پاکستان کے بابر علی نے 4اوورز میں 24 رنزکے عوض 2 کھلاڑیوں کو أوٹ کیا
جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے10.2 اوورز میں مکمل کرلیاپاکستان کے کپتان نثارعلی نے 72 اور محمد صفدر نے 47 اسکور کئے
اس طرح پاکستان نے پہلی بار بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا جبکہ پاکستانی ٹیم بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ میں ناقابل شکست رہی۔
تقسیم انعامات کے موقع پر ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے ڈبلیو بی سی سی کے ڈائریکٹر گلوبل ڈیویلپمنٹ ریمنڈ موکسلے کے ہمراہ پاکستان کے کپتان نثار علی کو وننگ ٹرافی اور 10 لاکھ روپے کا انعامی چیک دیا
بنگلہ دیش کے کپتان عارف اللہ نے رنرزاپ ٹرافی اور5 لاکھ روپے کا چیک وصول کیا نثار علی فائنل کے مین آف دی میچ اور بنگلہ دیش کے عارف حسین ایمرجنگ پلیئرقرار پائے
ٹی ٹوینٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں بی ون کیٹیگری میں بیسٹ پلیئر بنگلہ دیش کے عظمت حسین،بی ٹو کیٹیگری میں پاکستان کے نعمت اللہ اور بی تھری کیٹیگری میں دمت سندرووان قرار پائے
واضح رہے پاکستان بلائنڈ نے سیمی فائنل میں نیپال کو ہرایا تھا، قومی بلائنڈ ٹیم نے نیپال کو بھی 10وکٹوں سے شکست دی تھی۔ تاہم، پاکستان پہلی بار بلائنڈ ورلڈ ٹی20 کا عالمی چیمپیئن بنا ہے۔
پاکستان نے پہلی بارٹی 20بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم پورے ورلڈکپ میں ناقابل شکست رہی ، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چئیرمین سیدسلطان شاہ نے پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو ورلڈ کپ کی جیت پر مبارکباد دی ہے۔
صدر ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بہت اچھا کھیلا امید ہے آج فائنل پاکستان جیتے گا، بھارت اگر آتا کھیلنے تو بہت اچھا ہوتا لیکن بھارت کھیل میں ہر دفعہ سیاست لے آتا ہے،یہ ورلڈ کپ بہت کامیاب رہا ہے۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔
انہوں نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں بلائنڈ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا، کپتان نثار علی اور محمد صفدر نے شاندار بیٹنگ کی اور فائنل میں فتح سمیٹی،
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کو بی مبارک باد دیتا ہوں، بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نےجذبے کے ساتھ محنت کی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اعزاز جیتا