سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
پالے کیلے ; سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کی فروخت کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے ۔ ٹورنامنٹ 11 دسمبر سے 19 دسمبر 2024 تک پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔
بک مائی شو کے ساتھ خصوصی شراکت داری میں ٹکٹوں کی فروخت 7 دسمبر سے شروع کی گئی جس سے شائقین کو اس دلچسپ کرکٹ ایونٹ کے لئے اپنی نشستیں محفوظ کرنے کا موقع ملے گا۔
یواے ای کے ابوظبی ٹی 10 اور زمبابوے کے زیم افرو ٹی 10 سمیت دنیا بھر میں ٹی 10 کرکٹ لیگز کی رفتار بڑھنے کے ساتھ ہی سری لنکا اب اس دلچسپ اور تیز رفتار فارمیٹ کی میزبانی کرنے والے ممالک کے ایلیٹ گروپ میں شامل ہورہا ہے ۔
سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ ٹورنامنٹ کا مقصد سری لنکا کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت حاصل کرنا ہے، جس سے کھیل میں اختراع کے لئے قوم کے عزم کا اظہار ہوتا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ شائقین کو عالمی معیار کا کرکٹ تماشا پیش کیا جائے۔
پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 سے 19 دسمبر تک ہونے والی سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ کے ٹکٹ اب مختلف کیٹگریز میں دستیاب ہیں۔
افتتاحی لنکا ٹی 10 سپر لیگ ٹورنامنٹ میں فرنچائز، کولمبو جیگوارز، گال مارولز، ہمبنٹوٹا بنگا ٹائیگرز، جافنا ٹائٹنز، کینڈی بولٹس اور نووارا ایلیا کنگز حصہ لے رہی ہیں یہ ٹیمیں راؤنڈ رابن فارمیٹ میں مدمقابل ہوں گی ۔ فائنل 19 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔