بنگلادیش نے بھارت کو ہرا کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا
بنگلادیش بھارت کو 59 رنز سے شکست دیکر انڈر 19 ایشیا کپ کے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی انڈر 19 ٹیم 35.2 اوورز میں 139 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان محمد امان 26 اور ہاردک راج 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بنگلہ دیش کے باؤلرز عزیز الحاکم اور اقبال حسین نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ الفاحد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ریضان حسین اور معروف مریدہ ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔
قبل ازیں بھارت کی جانب سے پہلے دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش نے 198 رنز بنائے، بنگلادیش کی جانب سے ریضان حسین 47، محمد شہاب 40 اور فرید حسن 39 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
دو روز قبل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان انڈر 19 ایشیا کپ کا سیمی فائنل کھیلا گیا تھا۔ جس میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔
پاکستان کے دونوں اوپنر بیٹرز عثمان خان اور شاہ زیب خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے تھے۔
پاکستان کے 4 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے تھے۔ جبکہ پاکستان کی پوری ٹیم 37 اوور میں 116 رنز ہی بنا سکی تھی۔ بنگلہ دیش نے آسان ہدف کا فائدہ اٹھایا اور پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔
بنگلہ دیش کی ٹیم نے 23ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کیا۔ کپتان عزیز الحکیم 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔