تین ٹی20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔
سینچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ریزا ہینڈرکس اور وین ڈر ڈوسین کے درمیان 157 رنز کی شاندار شراکت کی بدولت 207 رنز کا ہدف میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوور میں حاصل کیا۔
ریزا ہنڈرکس نے 10چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 117 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ ریزا ہنڈرکس 66 اور کپتان اینرک کلاسن 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے جہانداد خان نے 2 اور عباس آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل سینچورین کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اور صائم ایوب کے شاندار 98 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ بابر اعظم 31 اور عرفان خان 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیان گیلیئم اور اوٹنیل بارٹمین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
سینچورین میں ہونیوالے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ آج کےمیچ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، کوشش ہوگی پچھلےمیچ کی غلطیوں کونہ دہرائیں۔
قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سپنر سفیان مقیم کی جگہ فاسٹ بولر جہانداد خان کو شامل کیا گیا ہے،
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔
پاکستان پلیئنگ الیون ; پاکستان کی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، جہانداد خان اور ابرار احمد شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ پلیئنگ الیون ; جنوبی افریقہ پلیئنگ الیون میں ریان رکیلٹن، ریزا ہینڈرکس، میتھیو بریٹزکے، رسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن (سی اینڈ ڈبلیو کے)، ڈونووین فرییا، جارج لنڈے، دیان گیلیم، نقبا پیٹر، کوینا مافاکا، اوٹنیل بارٹمین شامل