اسلام آباد میں آسٹریلین ہائی کمیشن کے زیر اہتمام گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
اسلام آباد (سپورٹس لنک) اسلام آباد میں آسٹریلین ہائی کمیشن کے زیر اہتمام گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد ہوا، جس میں مختلف سکولوں کی ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز مہمانِ خصوصی تھے ۔
اسلام آباد میں ہونے والے گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ کی چمچماتی شام میں، مشال سکول اسلام آباد نے فائنل جیت کر اپنی برتری ثابت کی ۔
تقریب کے دوران آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہاکہ پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے ،انہوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔