کرکٹ

پاکستان، نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ کے درمیان سہہ ملکی سیریز کراچی، لاہور منتقل

پاکستان، نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ کے درمیان سہہ ملکی سیریز کراچی، لاہور منتقل، پی سی بی

 پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے مطابق پاکستان، نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ کے درمیان سہہ ملکی سیریز کراچی اور لاہور منتقل کر دی گئی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور ساؤتھ آفریقہ کے درمیان سہہ ملکی سیریز منتقل کردی گئی، سہہ ملکی سیریز اب کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

واضح رہے کہ سہہ ملکی سیریز اس سے قبل ملتان میں شیڈول تھی۔

پی سی بی کے مطاق سہہ ملکی سیریز فروری کے دوسرے ہفتے میں کھیلی جائے گی، نیشنل اسٹیڈیم اور قذافی اسیٹڈیم میں تیاریوں کے پیشِ نظر سہہ ملکی سیریز کو منتقل کیا گیا ، یہ فیصلہ اپ گریڈیڈ شدہ اسٹیڈیمز کی تیاری میں پی سی بی کی صلاحیتوں کا اظہار کرتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیمز کے ترقیاتی کام مقررہ وقت میں مکمل کرلیے جائیں گے، قذافی اسٹیڈیم میں شائقین گنجائش 35ہزار کردی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!