دیگر سپورٹس

پاورپلے اسپورٹس اسٹور سےکھلاڑیوں کو عالمی معیارکاسامان میسّرآئے گا۔جہانگیرخان

ہرسال دو ایتھلیٹس کو بیرون ملک ٹریننگ کیلئے اسپانسر کریں گے۔عمرسعید

پاورپلے اسپورٹس اسٹور سےکھلاڑیوں کو عالمی معیارکاسامان میسّرآئے گا۔جہانگیرخان

ہرسال دو ایتھلیٹس کو بیرون ملک ٹریننگ کیلئے اسپانسر کریں گے۔عمرسعید

کراچی: ۔ اسکواش لیجنڈ اور سابق عالمی چیمپئین جہانگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کو پروان چڑھانے اور اس کے معیار کو بلند کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کیمطابق استعمال ہونے والے مکمل سامان کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے

تاکہ وہ مکمل اعتماد اور یکسوئی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلاسکیں آج کے جدید دور میں کھیلوں کی معیاری ویب سائٹ کے ذریعے عالمی معیار کے سامان کا حصول ممکن ہوگیا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیجنڈز ایرینا کراچی میں پاور پلے اسپورٹس کی ویب سائٹ پر آن لائن اسٹور کا افتتاح کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر کھیلوں کے سامان بنانے والی بین الاقوامی ٹریڈ مارک کومبیکس اسپورٹس کے سی ای او عمر سعید، سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کی نائب صدر فرح سعید،کومبیکس اسپورٹس کے جنرل مینیجر زبیرماچا اور ڈائریکٹر پاور پلے اسپورٹس سعد آصف بھی موجود تھے

جہانگیر خان نے پاور پلے اسپورٹس کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ،اسکواش، پیڈل ٹینس، تائیکوانڈو،جوڈو،کراٹے،

سافٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کے سامان تیار کرنے والے انٹرنیشنل برانڈز کی مصنوعات کی پاکستان میں دستیابی سے ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیارکاسامان اپنے ملک میں میسّرآئے گا

مجھے امید ہے کہ کھلاڑی اور خصوصا نوجوان ا یتھلیٹس پاور پلے کی آن لائن اسپورٹس اسٹور سے ضرور مستفید ہوں گے عمر سعید کاکہنا تھا کہ کومبیکس اسپورٹس کی تیارکردہ انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی تمام مصنوعات پاور پلے کی آن لائن اسٹور پربھی دستیاب ہوں گی

ہم ٹیکنیکل پارٹنر کی حیثیت سے ہرسال پاورپلے اسپورٹس کے نامزد کردہ دو ایتھلیٹس (ایک مرد اور ایک خاتون) کو بیرون ملک ٹریننگ کیلئے اسپانسر کریں گے

جبکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کیلئے میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے سالانہ ایوارڈز تقریب اور پاورپلے اسپورٹس کے اشتراک سے ہرسال ایک ویمن اسپورٹس ایونٹ کو بھی اسپانسر کیا جائے گا

ڈائریکٹر پاورپلے اسپورٹس سعد آصف کاکہنا تھا کہ صحت مند کھلاڑی مضبوط پاکستان کا پیغام اپنے آن لائن اسٹور کے ذریعے پورے ملک میں پہنچائیں گے

کومبیکس اسپورٹس کے ساتھ بحیثیت ٹیکنیکل پارٹنر بننا ہمارے لئے باعث اعزازہے ہمارے پلیٹ فارم سے بین الاقوامی ایونٹس سمیت پاکستان میں منعقد ہونے والی مختلف اسپورٹس کی نیشنل چئمپئین شپ،بین الصوبائی چیمپئین شپ،

ٹریننگ کورسز اور کوچنگ کلینکس کیلئے فیڈریشنز اور ایسوسی ایشنز کوکٹس اور کھیل کاسامان رعایتی قیمت پر فراہم کیا جائے گا

Related Articles

Back to top button