"کشمیر ڈے کراٹے چیمپئین شپ 2025” کامیابی سے اختتام پزیر
تحصیل اسپوٹس آفیسر کنٹومنٹ لاہور کینٹ جناب محمد ناصر ملک مہمان خصوصی تھے
شن بوکو شوتوکان کراٹے انسٹی ٹیوٹ لاہور کے زیر اہتمام
"کشمیر ڈے کراٹے چیمپئین شپ 2025” کامیابی سے اختتام پزیر
تحصیل اسپوٹس آفیسر کنٹومنٹ لاہور کینٹ جناب محمد ناصر ملک مہمان خصوصی تھے
لاہور : یوم یکجہتی کشمیر کے موقعے پر شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کے زیر نگرانی اور شن بوکو شوتوکان کراٹے انسٹی ٹیوٹ لاہور کے زیر اہتمام "کشمیر ڈے کراٹے چیمپئین شپ 2025” کے بوائز و گرلز مقابلے شاندار انداز سے منعقد ہوئے۔
چیمپئین شپ کے مہمان خصوصی تحصیل اسپوٹس آفیسر کنٹومنٹ لاہور کینٹ جناب محمد ناصر ملک تھے، انکے ہمراہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج گلبرگ لاہور کی اسسٹنٹ پروفیسر رابیعہ شہباز تھیں
جبکہ اس موقعے پر گریپلنگ فیڈریشن آف پاکستان کے صدر سینسی عقیل احمد جمیل، سینئر کراٹے انسٹرکٹر اور شن بوکو ایسوسی ایشن پنجاب کے نائب صدر سینسی محمد عامر بھی موجود تھے۔
چیمپئین شپ کے مقابلے ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے جدید رولز پر منعقد ہوئے جسکے ریفری پینل میں سینسی عبدالرحمن،سینسی شکیل خان، سینسی عمر خان، سینسی شہروز حسین، سینسی عبداللہ، سینسی عمران طاہر، حسنین اور مس ازکا شامل تھیں۔
چیمپئین شپ کے چیف آرگنائزراور شن بوکو شوتوکان کراٹےانسٹی ٹیوٹ کے چیف انسٹرکٹر سینسی عبدالرحمن کے مطابق چیمپئین شپ میں میزبان ٹیم کے علاوہ لاہورکے الٹیمیٹ مارشل آرٹس اینڈ فٹنس اورشکیل شوتوکان کراٹے سینٹر کے گرلز و بوائز کھلاڑیوں نے مختلف ویٹ کلاس میں کومیتے اور کاتا کے مقابلوں میں شرکت کی
اور بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا۔ فائنل رزلٹ کے مطابق الٹیمیٹ مارشل آرٹس اینڈ فٹنس کی ٹیم نے مجموعی طور پرچیمپئین شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
جبکہ شکیل شوتوکان کراٹے سینٹر کی ٹیم دوسری اور شن بوکو شوتوکان کراٹے انسٹیٹیوٹ کی ٹیم تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
بعد ازاں مہمان خصوصی تحصیل اسپوٹس آفیسر کنٹومنٹ لاہور جناب محمد ناصر ملک اورگریجویٹ کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر رابیعہ شہباز نے کامیاب کھلاڑیوں کو میڈل پہنائے اور سرٹیفکیٹ ایوارڈ کئے
اس موقعے پر انہوں نے دیگر مہمانوں اور آفیشلز کو شیلڈز بھی ایوارڈ کیں اور چیمپئین شپ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی۔ چیف آرگنائزر سینسی عبدالرحمن نے مہمان خصوصی کو چیمپئین شپ کی یادگاری شیلڈ پیش کی اور انکی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔