ایشین یوتھ جوجٹسو چیمپئن شپ ; پاکستان کے جونیئر فائٹرز کی شاندار کارکردگی
دو سلور اور دو برانز میڈل اپنے نام کرلیے!
پاکستان کے جونیئر فائٹرز کی شاندار کارکردگی –
ایشین یوتھ جوجٹسو چیمپئن شپ 2025 میں دو سلور اور دو برانز میڈل اپنے نام کرلیے!
بنکاک، تھائی لینڈ میں جاری ایشین یوتھ جوجٹسو چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان کے جونیئر فائٹرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلے ہی روز دو سلور اور دو برانز میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
انڈر-14 کیٹیگری میں پاکستان کی جونیئر فائٹرز الشبا علی اور زونیرا ذوالفقار نے ڈو کلاسک اور ڈو شو کے سیمی فائنل میں میزبان تھائی لینڈ اور ویتنام کو شکست دے کر دو سلور میڈلز جیتے۔
مزید برآں، زونیرا ذوالفقار اور محمد ماذ نے ڈو شو مکس کیٹیگری میں پاکستان کے لیے ایک برانز میڈل حاصل کیا۔
پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے چیئرمین خلیل احمد خان اور سیکریٹری جنرل طارق علی نے اس کامیابی پر کھلاڑیوں اور کوچز کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان کے نوجوان فائٹرز مزید کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے۔