دیگر سپورٹس

قومی جونیئر گرلز ریڈ بال چیمپین شپ کراچی میں شروع ہوگئی

 

قومی جونیئر گرلز ریڈ بال چیمپین شپ کراچی میں شروع ہوگئی

کراچی( سپورٹس لنک رپورٹ)

قومی جونیئر گرلز ریڈ بال چیمپین شپ منگل سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی پر شروع ہوگئی، افتتاحی تقریب میں ریحانہ ضیا مہمان خصوصی تھیں، قومی فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے خیر مقدمی کلمات ادا کیے،

میچ میں کراچی گرامر اسکول نے دی سٹی سکول، یو ار سی کو شکست دے دی، حبیب گرلز اسکول نے آرمی پبلک اسکول کو ہرا دیا،

انڈر 15 ایونٹ میں حبیب گرلز اسکول نے سیٹی اسکول، پی اے ایف چیپٹر اور کراچی گرامر اسکول نے آرمی پبلک اسکول کو مات دی،

انڈر 17 ایونٹ میں کراچی گرامر اسکول نے حبیب گرلز اسکول اور سٹی اسکول، پی اے ایف چیپٹر نے سینٹ جوزف کالج کو قابو کر لیا،

انڈر 19 ایونٹ میں سٹی سکول، پی اے ایف چیپٹر نے ایلیٹ اکیڈمی اور کراچی گرامر اسکول نے سینٹ جوزف کالج کو زیر کرلیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!