کرکٹ

بابراعظم،محمدرضوان،نسیم شاہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

پاکستان کے کرکٹرز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کپتان محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔تینوں کھلاڑی ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ عمرہ ادائیگی کے بعد کھلاڑیوں نے دورہ نیوزی لینڈ پر جانا ہے۔

بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ صرف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پہلے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ جائے گا۔ ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑی بعد میں نیوزی لینڈ جائیں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 16 مارچ سے 26 مارچ تک کھیلی جائے گی۔

تین ون ڈے میچز 29 مارچ، دو اپریل اور آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!