کرکٹ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ڈی ایچ اے کے مابین باہمی سمجھوتے کی دستاویزات پر دستخط کی تقریب کا انعقاد

وزیراعلی بلوچستان اور صوبائی وزرا قومی کرکٹرز کی شرکت

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ڈی ایچ اے کے مابین باہمی سمجھوتے کی دستاویزات پر دستخط کی تقریب کا انعقاد،

وزیراعلی بلوچستان اور صوبائی وزرا قومی کرکٹرز کی شرکت

کوئٹہ ; وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے بھرپور مواقع فراہم کررہی ہے تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کی ضروریات سے ہم آہنگ یوتھ پالیسی منظور کی گئی ہے

جبکہ صوبے میں پورا سال کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے جامع اسپورٹس کلینڈر مرتب کیا گیا ہے، نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور کرکے مثبت ترقی کی جانب راغب کررہے ہیں،

بلوچستان کے کھلاڑیوں کو قومی سطح پر کرکٹ کھیلنے کے مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ڈی ایچ اے اور کوئٹہ گلیڈئیٹر کے مابین باہمی سمجھوتے کی دستاویزات پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اسپورٹس ہاسٹل ان کیم زندگی کا ایک اہم حصہ رہا ہے اور آج بھی وہ کھیلوں کو اپنی زندگی کا لازمی جزو سمجھتے ہیں

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے چند نامور کھلاڑی اس تقریب میں موجود ہیں جو بلوچستان کی کھیلوں سے وابستگی کا مظہر ہیں وزیر اعلیٰ نے ڈی ایچ اے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کرکٹ کو کوئٹہ سے جوڑ کر ایک قابل تحسین کام کیا ہے

اس ضمن میں صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے ڈی ایچ اے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی انہوں نے کہا کہ۔ نوجوانوں کی ترقی کے لیے حکومت نے پہلی مرتبہ یوتھ پالیسی بنائی ہے تاکہ انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے

میر سرفراز بگٹی نے نوجوانوں کو ریاست کے ساتھ جوڑنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیڈ گورننس کی وجہ سے نوجوان ریاست سے دور ہوئے تاہم ریاست سے متعلق منفی تاثر کو حقائق کے مطابق درست کرنے کی ضرورت ہے

گورننس کے مسائل کو ریاست سے جوڑنا درست نہیں وزیر اعلٰی بلوچستان نے کرکٹ ٹیموں کی سلیکشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی درخواست ہے کہ کوئٹہ کے کھلاڑیوں کو قومی سطح کی ٹیموں میں شامل رکھا جائے

تاکہ بلوچستان کے ٹیلنٹ کو قومی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع مل سکیں قومی سطح کے مواقع نہ ملنے کی وجہ سے بلوچستان کے نوجوان کھلاڑیوں میں کچھ کمی بیشی ہوسکتی ہے

تاہم حوصلہ افزائی سے ان کی صلاحیتوں کو نکھارا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ کھیل معاشروں کو قریب لانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے

اور اس سے نوجوانوں میں نظم و ضبط اور ٹیم ورک جیسی خصوصیات فروغ پاتی ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مزید لوگ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اسپانسر کریں تاکہ بلوچستان کے کھلاڑیوں کو مزید مواقع مل سکیں

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت صوبے میں کھیلوں کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کے لیے سہولیات فراہم کرے گی،

تقریب میں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کوئٹہ بریگیڈیئر اظہر منیر اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے اونر ندیم عمر نے بھی خطاب میں کہناتھا کہ بلوچستان کے کرکٹرز کے ٹیلنٹ کو تراشنے اور انہیں کھیلنے کے مواقع فراہم کررہے ہیں،

جبکہ دونوں پارٹنرز کے مابین باہمی سمجھوتے کی دستاویزات پر بھی دستخط کئے گئے

اس موقع پر صوبائی وزراء ، پارلیمانی سیکرٹریز ،اراکین صوبائی اسمبلی,اعظم خان مینیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، وارث عقیل، فراز مقبول اور جبکہ معین خان ہیڈ کوچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، قومی کرکٹر ابرار احمد اور حسیب اللہ نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے،

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!