کرکٹ

ٹیسٹ کرکٹ کی 150 ویں سالگرہ پرڈے نائٹ میچ کھیلاجائیگا

ٹیسٹ کرکٹ کی 150 ویں سالگرہ پرڈے نائٹ میچ کھیلاجائیگا

 کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیاہے کہ ٹیسٹ کی تاریخی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ 2027 میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے مزید کہاکہ یہ آسٹریلیا کا میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہو گا۔ ڈے نائٹ ٹیسٹ کی وجہ سے کرکٹ فینز زیادہ سے زیادہ میچ دیکھ سکیں گے ۔

تاریخی ٹیسٹ میچ سکولوں کی چھٹیوں کے دورانیے کے بعد ہو رہا ہے ۔علم میں رہے کہ تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ 1877 میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا تھا

اور اب 150 ویں سالگرہ کا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 مارچ 2027 تک ایم سی جی میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!