کرکٹ
دورہ نیوزی لینڈ ; قومی کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ پہنچ گئی
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کرائسٹ چرچ پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق قومی سکواڈ آج آرام کرے گا جبکہ کل مقامی وقت کے مطابق ایک بجے پریکٹس سیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا، قومی سکواڈ میں عبدالصمد اور حسن نواز بھی شامل ہیں جو پہلی مرتبہ پاکستان ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ نے سیریز کے لیے ٹیم میں چیمپئنز ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جبکہ آل راؤنڈر مائیکل بریسویل ٹیم کی قیادت کریں گے۔