ٹٰینس

ڈیو س کپ جونیئرز ‘پاکستان ویت نام کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

ڈیو س کپ جونیئرز ‘پاکستان ویت نام کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

ملائیشیا میں جاری ڈیوس کپ جونیئرز کے چوتھے روز ٹیم پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویتنام کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کر لی۔

افتتاحی سنگلز میچ میں ویتنام کے لی ٹین انہ نے ابوبکر طلحہ کو 6-2، 6-3 سے شکست دی تاہم پاکستان نے دوسرے سنگلز میں زبردست واپسی کی، جہاں میکائل علی بیگ نے ٹران ڈک منہ کو 6-1، 6-3 سے آئوٹ کلاس کیا۔

فیصلہ کن ڈبلز میچ میں پاکستانی جوڑی حمزہ رومن اور ابوبکر طلحہ کی غیر معمولی کارکردگی دیکھنے میں آئی، جنہوں نے لی ٹین انہ / وو ہوئی ہوانگ کو 6-0، 6-0 سے بے عیب فتح کے ساتھ غلبہ حاصل کیا۔

جیت کیساتھ ہی پاکستان فائنل میں پہنچ گیا، جہاں اس کا ٹائٹل کے مقابلے میں انڈونیشیا سے مقابلہ ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!