اتھلیٹکس

آسٹریلوی ‘سپرنٹر لنکی گاؤٹ’ رواں برس کے تیز ترین ایتھلیٹ قرار

آسٹریلوی سپرنٹر لنکی گاؤٹ رواں برس کے تیز ترین ایتھلیٹ

17 سالہ آسٹریلوی سپرنٹر لنکی گاؤٹ نے اس سال دنیا میں مردوں کی 200 میٹر کی تیز ترین دوڑ لگائی اور کہا ہے کہ وہ "حقیقی طور پر آزاد” محسوس کر رہے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق یہ نوجوان دسمبر میں اس وقت نمایاں ہوا جب اس نے 16 سال کی عمر میں اب تک کی تیز ترین دوڑ لگائی۔ اس نے 20.04 سیکنڈز میں اسی عمر میں یوسین بولٹ کے ریکارڈ کو توڑ دیا،

اور پیٹر نارمن کے 1968 کے اولمپکس کے 20.06 کے آسٹریلیائی ریکارڈ کو بھی توڑا۔ گاؤٹ نے اتوار کوئینز لینڈ سٹیٹ چیمپئن شپ میں 20.05 کے ساتھ رواں برس تیز ترین دوڑ کا ریکارڈ بنایا۔

اس کے بعد گاؤٹ نے فائنل میں 19.98 سکینڈز میں 200 میٹر کا فاصلہ طے کیا لیکن اسے غیر قانونی سمجھا گیا۔ انہوں نے فائنل کے بارے میں کہا کہ ’میں نے حقیقی طور پر آزاد محسوس کیا۔

گھڑی کو دیکھ کر میں ایک طرح سے بہت خوش اور حیران تھا، لیکن ایسا محسوس ہوا کہ میرے کندھوں سے بوجھ اتر گیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!