کرکٹ

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ : پشاور اور ملتان کی کامیابی

صاحبزادہ فرحان کے 76 رنز ۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ : پشاور اور ملتان کی کامیابی۔

صاحبزادہ فرحان کے 76 رنز ۔

ملتان 20 مارچ ۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پشاور نے لاڑکانہ کو7 وکٹوں سے ہرادیا۔

ملتان نے فاٹا کو 74 رنز سےشکست دے دی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں لاڑکانہ نے پشاور کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں9 وکٹوں پر 131 رنز اسکور کیے۔محسن رضا29 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

عامر خان اور نیاز خان نے بالترتیب 23 اور 30 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

پشاور نے 14 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔

صاحبزادہ فرحان نے اپنی شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے صرف 39 گیندوں پر8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 76 رنز اسکور کیے۔اس سے قبل انہوں نے لاہور وائٹس کے خلاف114 اور کراچی بلوز کے خلاف 62 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

وقار احمد نے 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 40 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان اور وقار احمد نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 124 رنز کا اضافہ کیا۔

صاحبزادہ فرحان پلیئر آف دی میچ رہے۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ملتان نے فاٹا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 167 رنز بنائے۔زین عباس نے 51 رنز اسکور کیے۔ آصف آفریدی اور ثمین گل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

فاٹا کی ٹیم جواب میں 93 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سلمان خان 22 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔عرفات منہاس ۔شرون سراج اور علی ماجد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

عرفات منہاس پلیئر آف دی میچ رہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!