ہاکی

مہتاب چائولہ رمضان فلڈ لائٹس ماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ پاک ویٹرنز ہاکی کلب (گرین) نے جیت لیا

فائنل میں پاک ویٹرنز (بلیوز) کو پینالٹی اسٹروک پر تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی

مہتاب چائولہ رمضان فلڈ لائٹس ماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ پاک ویٹرنز ہاکی کلب (گرین) نے جیت لیا

فائنل میں پاک ویٹرنز (بلیوز) کو پینالٹی اسٹروک پر تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی

مقررہ وقت میں میچ 4-4 گول سے برابر تھا ، اولمپئین قمر ابراھیم اور اولمپیئن سمیر حسین نے ہیٹرک بنائی

مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے انعامات تقسیم کئے،

سمیر حسین 15 گول کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے

کراچی: چوتھا مہتاب چائولہ رمضان فلڈ لائٹس ماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ پاک ویٹرنز کلب (گرین ) نے جیت لیا ،

فائنل میں پاک ویٹرنز کلب (بلیوز) کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی اسٹروک پر تین کے مقابلے چار گول سے شکست دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔۔

اولمپئین سید سمیر حسین ٹورنامنٹ میں 15 گول کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے انعامات تقسیم کئے ۔

اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر شاہ ہاکی اکیڈمی میں منعقد ہونیوالے ٹورنامنٹ کا فائنل جو کہ پاک ویٹرنز ہاکی کلب گرین اور بلیوز کے مابین کھیلا گیا انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا ,

دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل پیش کیا گیا ، گرین کی جانب سے رائٹ آئوٹ محمد علی خان اور بلیوز کی جانب سے اولمپئین سمیر حسین نے خطرناک مووز بنائے ، مقررہ وقت میں مقابلہ 4-4 گول سے برابر رہا ،

فاتح ٹیم کے کپتان اولمپئین قمر ابراھیم نے اپنی ٹیم کی جانب سے چاروں گول اسکور کئے جبکہ پاک ویٹرنز بلیوز کی جانب سے کپتان اولمپئین سمیر حسین نے ہیٹرک اسکور کی یہ ٹورنامنٹ میں انکی تیسری ہیٹرک تھی ،

ٹیم کا چوتھا گول اولمپیئن کاشف جواد نے اسکور کیا۔ میچ کا فیصلہ پینالٹی اسٹروک پر ہوا جہاں پاک ویٹرنز (گرین) نے تین کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کی ، گرین کی جانب سے محمد علی خان ، قمر ابراھیم ،

آصف احمد خان اور محمد انیس نے گیند کو جال کی نظر کیا جبکہ بلیوز کی جانب سے سمیر حسین ، کاشف جواد اور عارف بھوپالی نے گول بنائے ۔

مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔۔

اس موقع پر چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اولمپئین اصلاح الدین صدیقی ،  اور ریحان چائولہ نے مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کی جانب سے سوینیئر پیش کیا ۔

مہتاب چائولہ کے صاحبزادے ، نعمان چائولہ ، کاشف چائولہ، اکیڈمی کے منیجر اسلم خان ، آرگنائزنگ سیکریٹری سید آل حسن، عظمت پاشا ، صغیر حسین ، اسد ظہیر، سعیدہ خانم ، ندیم سعید ، محفوظ الحق ، حاجی غلام محمد اور دیگر بھی موجود تھے۔

کامران خان ٹیسوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہاکی کی بحالی کیلئے آج ہمیں اولمپئین اصلاح الدین صدیقی جیسے لوگوں کی ضرورت ہے انکی کاوشوں سے کراچی میں ہاکی ژندہ ہے،

انکی اکیڈمی کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ہم پاکستان نہیں بلکہ کسی یورپی ملک میں ہیں۔ کامران خان ٹیسوری نے چائولہ برادران کو حکومت کی جناب سے تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد بھی دی اور انہوں نے اولمپئین اصلاح الدین صدیقی کو مستقبل میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!