والی بال
نیشنل والی بال چیمپئن شپ کے تیسرے روز مزید 4میچوں کا فیصلہ
نیشنل والی بال چیمپئن شپ کے تیسرے روز مزید 4میچوں کا فیصلہ
پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری 54ویں نیشنل والی بال چیمپئن شپ کے مقابلے جاری، تیسرے روز مزید چار میچز کا فیصلہ ہو گیا۔
پہلے میچ میں پولیس نے سندھ کیخلاف تین صفر سیٹ سے کامیابی اپنے نام کی۔ دوسرے میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں نے گلگت بلتستان کے کامیابی سمیٹی۔
تیسرا میچ واپڈا اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جس میں واپڈا نے تین صفر سیٹ سے کامیابی حاصل کی۔ اس میچ کے مہمان خصوصی امان اللہ خان قائمخانی سیکرٹری پی او ایف گالف کلب تھے جن کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔
چوتھے میچ میں آرمی ٹیم نے پنجاب کے خلاف کامیابی اپنے نام کی۔ چیمپئن شپ کے مقابلوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔