World

آپریشن ’’بُنیانُٗ مَّرصُوص’’ کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن ،عوام کا پاک فوج سے اظہار تشکر

آپریشن ’’بُنیانُٗ مَّرصُوص’’ کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن،قوم کا پاک فوج سے اظہار تشکر

کراچی ، ویب ڈیسک : آپریشن بُنیان مَّرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے، جبکہ پاک فوج سے اظہار تشکر کی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں

بھارت کا جنگی غرور خاک میں ملانے اور پوری قوم کا سرفخر سے بُلند پر سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں بھی بڑی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے خوشی کا اظہار کیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی پر اسلام آباد میں جشن منایا گیا اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

صوبہ پنجاب کے ضلع بہاول نگر میں بھی آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج سےاظہار تشکر ریلی نکالی گئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جبکہ پاکستان اور پاک فوج پائندہ آباد کے نعرے لگائے گئے۔

فیصل آباد میں بھی عوام نے اظہار مسرت کیا اور خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، عوام پاک فوج کی فتح کا جشن منانے سڑکوں پر آگئی اور پاک فوج کےحق میں نعرے لگائے۔جبکہ مریدکے میں عوامی ڈیرہ پر مسلم لیگ (ن) کےکارکنوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

سیالکوٹ میں شہریوں نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بارڈر سے آنے والے پاک فوج کے ٹینکوں اور اہلکاروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ پاکستان کا جھنڈا اٹھائے شہریوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے، شہریوں نے ٹینکوں پر موجود پاک فوج کے جوانوں کو گلدستہ بھی پیش کیا۔

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پاکستان کی بھارت سے فتح پر جشن منایا گیا،شہریوں نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا،ان کا کہنا تھا کہ ہماری فورسز نے بھارت کا تکبر خاک میں ملا دیا۔

پشاور میں بھی بھارت سے فتح کی خوشی میں شہریوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں، پوری قوم نے کامیابی پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ آج علی الصبح پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ (آہنی دیوار) شروع کردیا تھا اور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور ایس 400 میزائل دفاعی نظام کے علاوہ متعدد اہداف کو تباہ کردیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!